پہلا ٹیسٹ؛ پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 82 رنز بنا لیے

3630f519768e9fdc882292e3142d9e9a2ed5b2c5

ابو ظہبی: پاکستان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

پاکستان نے انگلش ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر شان مسعود اور محمد حفیظ نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو پانچ رنز کے مجموعی اسکور پر شان مسعود انگلش بالر جیمز اینڈرسن کا شکار ہوگئے۔

شان مسعود فاسٹ بالر کے باونسر سے بچنے کے لیے پیچھے ہٹ رہے تھے کہ بال ہیلمیٹ پر لگ کر وکٹ سے ٹکرا گئی اور آوٹ ہوگئے۔

آل راونڈر شعیب ملک اب تک چھ چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا چکے ہیں جبکہ محمد حفیظ نے سات چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ابو ظہبی میں شیخ زاہد اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ سماء

ENGLAND

English team

bouncer

bowled

lunch

Tabool ads will show in this div