انور مقصود نے ٹوئٹر پر اکاونٹ بنالیا

انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا

معروف مصنف انور مقصود نے بھی ٹوئٹر پر اپنا آفیشل اکاونٹ بنالیا۔

انور مقصود نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ کھول لیا ہے۔

انور مقصود کا کہنا تھا کہ میں انور مقصود آپ سے مخاطب ہوں، مجھے مجبوراً اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ آج کھولنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے۔

انہوں نے اپنی دوسری ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ ٹوئٹر پر میرا اپنا اکاؤنٹ ’’انور مقصود زیرو ون‘‘ کے نام سے ہے، باقی جتنے بھی اکاؤنٹ ہیں وہ سب جعلی ہیں۔ اور اگر آپ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں تو اُن جعلی اکاؤنٹ کے خلاف رپورٹ کریں۔

ANWAR MAQSOOD

Tabool ads will show in this div