نوٹ پرقائداعظم کی تصویرکیوں؟ماہرہ اورفہد مصطفی کاسوال

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کرنسی نوٹوں پرقائداعظم کی تصویر کیوں چھپی ہوتی ہے؟ اگر نہیں سوچا تو اب سوچ لیں یا پھر ماہرہ خان اور فہدصطفی کی آنے والی فلم دیکھ لیجئے گا۔
دونوں نے اپنی آنے والی فلم "قائداعظم زندہ باد " کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے یہی سوال پوچھا ہے۔
فلم کے پوسٹر میں دیوار پر ٹنگے فریم میں کرنسی نوٹ ربربینڈ کے ساتھ فولڈ ہیں جن پر قائداعظم کی تصویر نمایاں ہے۔ دونوں نے کیپشن میں لکھا" کبھی سوچا ہے نوٹ پر قائداعظم کی تصویر کیوں ہوتی ہے؟"۔
فلم کو نبیل قریشی اور فضا علی میرزا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم میں فہد اورماہرہ پہلی بار بطور ہیرو ہیروئن ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔ اس سے قبل ماہرہ نے فہد کی فلم ’’ایکٹران لاء‘‘ میں خصوصی شرکت کی تھی جسے نبیل قریشی نے ہی ڈائریکٹ کیا تھا۔
ایک انٹرویو میں ڈائریکٹر نبیل قریشی نے بتایا تھا کہ اس ایکشن کامیڈی فلم میں فہد مصطفیٰ ایک پولیس افسر کا کردار نبھائیں گے۔
یاد رہے کہ ڈائریکٹر نبیل قریشی اور فضا علی میرزا نامعلوم افراد ، نامعلوم افراد2، ایکٹران لاء اور لوڈ ویڈنگ جیسی ہٹ فلمیں پروڈیوس کرچکے ہیں۔