احساس ایمرجنسی کیش پروگرام: درخواستگزاروں کیلئے ویب پورٹل کھولنےکا فیصلہ

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی ادائیگیوں کا آغاز
Jun 08, 2020

حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے ایک اور ویب پورٹل کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان کے مطابق شہری شناختی کارڈ نمبر درج کر کے اپنی درخواست کا اسٹیٹس چیک کر سکیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں پہلی بار احساس کیش کی ادائیگیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں 97 لاکھ 28 ہزار افراد میں کل 118 ارب 28 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے جس میں سے پنجاب میں 50 ارب 77 کروڑ اور سندھ میں 35 ارب 96 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔ خیبر پختونخوا میں 22 ارب 44 کروڑ اور بلوچستان میں 5 ارب 67 کروڑ روپے دیئے گئے۔ آزاد کشمیر میں 2 ارب 8 کروڑ، گلگت بلتستان میں 86 کروڑ اور اسلام آباد میں 46 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔

EHSAAS PROGRAM