وزیرریلوےشیخ رشیدکا کروناٹیسٹ مثبت آگیا

قرنطینہ میں رہیں گے

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو بظاہر کرونا کی کوئی علامات نہیں تھیں تاہم ان کے پرسنل اسسٹنٹ کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انھوں نےاپنا ٹیسٹ بھی کروایا جومثبت آنے کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں اور ڈاکٹرزکی ہدایت کے مطابق 2 ہفتے قرنطینہ میں رہیں گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ 7 دن بعد وہ دوبارہ کرونا ٹیسٹ کروائیں گے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت 2 روز سے ٹھیک نہیں تھی تاہم کوئی علامت نہیں تھی۔ شیخ رشید نے حالیہ دنوں میں جو ملاقاتیں کیں، وہ سب سماجی دوری پر کیں۔

صدرمملکت عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسمعیل نے شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون کرکے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پرتشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے شیخ رشید کی خیریت دریافت کی،جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

shaikh rasheed ahmed

Tabool ads will show in this div