کراچی: شادی ہالز کھولنے کا فارمولا سندھ حکومت کو پیش

ہالز بند ہونے باعث کاروبار ٹھپ ہوگیا

کراچی میں شادی ہالز مالکان نے ايس او پيز کے ساتھشادی ہالز کھولنے کا فارمولہ سندھ حکومت کو پيش کر ديا۔

فارمولے کے تحت باراتيوں کيلئے گيٹ پر ڈس انفکيشن گيٹ نصب ہوگا اور ہالز کا عملہ حفاظتی لباس پہن کر مہمانوں کا استقبال کرے گا۔ ایس او پیز کے تحت سماجی فاصلے کا خيال رکھا جائےگا جبکہ خاص خاص مہمان ہوں گے اور سينٹائز سمیت ماسک کا استعمال ہوگا۔ صدر میرج ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس احمد کہتے ہیں کہ تقاریب کی پابندی کے باعث شادی ہال مالکان کا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے۔ شادی ہال مالکان نے حکومت کو یقین دہانی کروائی کے ایس او پی کی ہر صورت پابندی کی جائیگی اور خلاف ورزی کرنے والے ہال مالکان کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے۔

Tabool ads will show in this div