کراچی: نیشنل بينک ميں 30سے زيادہ ملازمین کے کرونا ٹيسٹ مثبت

برانچ کو بند کردیا گیا

کراچی کے علاقے آئی آئی چندر ریگر روڈ پر واقع نیشنل بینک کی برانچ کے 30 ملازمین کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

ترجمان نیشنل بینک کے مطابق نیشنل بینک کی مین برانچ آئی آئی چندریگر روڈ کے 30 سے زائد افسران میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ نیشنل بینک کی مین برانچ کے منیجر سیمت ہیڈ کیشئیر اور مزید افسران کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آنے پر نیشنل بینک کی مین برانچ کو رپورٹ آنے کے بعد فوری طور پر بند کردیا گیا تھا۔ کرونا سے بچاو کے لیے اسپرے اور دیگر اہم حفظاتی اقدامات کے بعد ہی مین برانچ کو کھولا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق نیشنل بینک کراچی کی مین برانچ آئی آئی چند ریگر روڈ پیر 8 جون سے آپریشنل ہوگی۔ نئے اسٹاف کے ساتھ مزید سخت ایس او پیز کے ساتھ برانچ کو آپریشنل کیا جائے گا۔

national bank

Tabool ads will show in this div