لاہورمیں کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 140 دکانیں سیل

دکانداروں پر 84 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد
Jun 07, 2020

پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں کرونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکا کارروائیوں کے دوران دکانوں کو سیل کردیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس سے متعلق نافذ العمل ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 140 دکانیں سیل کر دیں، جب کہ خلاف ورزی کے ذمہ دار دکانداروں کو 84 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تحصیل کینٹ میں 60، تحصیل سٹی میں 67 اور تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 13 دکانیں سیل کرائیں۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ و پولیس نے مجموعی طور پر دکانوں کے مالکان کو 84 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت نے لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت ہفتے اور اتوار کے دنوں میں تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند رکھنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔ ہفتہ اور کو صرف حکومتی اجازت والے شعبوں کو ہی اس دوران دکانیں کھولنے کے مجاز ہیں۔

دوسری جانب کراچی اور خیبر پختونخوا میں بھی زبرداستی یا حکومت اجازت کے بغیر کھلنے والے دکانوں کو بند کروا دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے۔

PUNJAB

Tabool ads will show in this div