رحیم یار خان: گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق،3 زخمی

تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے

رحیم یار خان میں موٹر وے ایم 5 پر گاڑی کے حادثے میں 4 افراد جاں بحق، جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رات گئے رحیم یار خان میں موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

گاڑی بہاول پور سے رحیم یار خان آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جب کہ 3 زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حادثے میں گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹی اور اس میں آگ لگ گئی۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچہ بھی شامل ہے، جب کہ زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔

RAHIM YAR KHAN

car

Tabool ads will show in this div