کرونا کے پھیلاؤ کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، بلاول

حکومت نمبر سے کھیل کر عوام کو بیوقوف بنارہی ہے
Jun 06, 2020

چيئرمين پيپلز پارٹی نے ملک ميں تيزی سے پھيلتے کرونا وائرس کا ذمہ دار وفاق کو ٹھہراديا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کرونا زبردستی پھيلايا گيا، مریض چین سے زیادہ ہوگئے، شرح اموات بھی ہمسايہ ملک سے زيادہ ہے، وفاق نے خود کام نہيں کرنا تھا تو دوسروں کو نہ روکا جاتا، وفاقی حکومت نمبرز سے کھیل کر عوام کو بیوقوف بنارہی ہے۔ الزام لگايا کہ صوبوں کو صحت کی سہولیات دینے کیلئے بھی مدد نہیں کی گئی۔

کراچی ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف حکومت اور عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ميں جنگ کی صورتحال ہے، کرونا وائرس پھيل چکا، روکنے کيلئے کچھ نہيں کرسکتے، کرونا وائرس زبردستی پھيلايا گيا، چاہتے تھے وباء بڑے شہروں سے باہر نہ جائے، وفاق نے خود کام نہيں کرنا تو دوسروں کو نہ روکا جاتا، ہمارا اور وفاق کا بيانيہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے اسپتال مريضوں سے بھر رہے ہيں، پاکستان ميں چين سے زيادہ مريض ہوچکے، اموات بھی ہمسایہ ممالک سے زیادہ ہیں، میری نہیں سنتے نہ سنیں، فرنٹ لائن سولجرز کی بات کو سنا جائے، جو لوگ زندگی خطرے ميں ڈال رہے ہيں ان کے مطالبات مانيں، وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کی کوششوں کو سبوتاژ کيا گيا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ سندھ کی ٹيسٹنگ صلاحيت ديگر صوبوں سے زيادہ ہے، وفاقی حکومت نمبرز سے کھيل کر عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے، صوبوں نے عوام کی زندگياں بچانے کيلئے وفاق سے پيسہ مانگا، کرونا کے معاملے پر ہميں لاوارث چھوڑ ديا گيا، پیرا میڈیکل اسٹاف کے ہر مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسٹیل ملز سے ملازمین کو نکالنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ وباء کے دوران 10 ہزار لوگوں کو بیروزگار کرنا انسانيت کیخلاف ہے، وباء کے دوران کسی کو بیروزگار نہیں کرسکتے، ایک مخصوص طبقہ اداروں کو بیچ کر پیسہ کمانا چاہتا ہے، ملک میں کرونا کا بحران ہے اور یہ ٹی وی پر ڈرامے چلا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹڈی دل سے نمٹنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، کرونا کے ساتھ فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ برداشت نہیں کرسکتے، آزاد کشمير کو صوبائی اسٹيٹس دينا ہے تو قانون سازی کريں، آزاد کشمير کے حوالے سے جو پيغام آپ بھيج رہے ہيں وہ خطرناک ہے۔

IMRAN KHAN

bilawal bhutto zardari

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div