گراس روٹ سےکھلاڑی لانا،اوپرکےکھلاڑیوں کومزیدنکھارناہے،ثقلین مشتاق

‏ پلئیرز ڈویلپمنٹ کے لیے ایک اچھا ویژن بنایا گیا ہے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/06/Saqlain-Mushtaq-sot.mp4"][/video]

سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ  ایک بار پھرجُڑنا عزت کی بات ہے، اب بھی ویسا ہی جذبہ ہے جیسے پاکستان سے کھیلنےکےلیےتھا۔ورلڈ کلاس کھلاڑی تیار کرنےکےحوالےسے ثقلین مشتاق نے کہا کہ یہ سب اس وقت ممکن ہےجب ہماری اور سب کوچز کی ایک سوچ ہوگی۔

‏ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کوورلڈ کلاس کٹیگری میں لائیںگےاوربرانڈ بنائیںگے، سب کی سوچ ایک ہوگی تو ورلڈ کلاس کھلاڑی پیدا کر سکیں گے، ہمیں ورلڈ کلاس کی چٹ دی گئی ہے،اب نوجوانوں کوتیارکرکےورلڈ کلاس کی چٹ دیناہے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ ‏کھلاڑیوں کوصرف گراؤنڈ کیلئےنہیں بلکہ دماغی طورپربھی مضبوط بنائیں گے،ہم جادوگر نہیں ہیں، نتائج حاصل کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔

ثقلین مشتاق نے یقین دلایا کہ ہر شعبے کےپلئیرز تیار کرنےسمیت آف اسپنرز بھی تلاش کروں گا، ‏پاکستان ٹیم ، شاہین اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کو اچھے کھلاڑی فراہم کرنے کا سلسلہ نہیں ٹوٹے گا۔

انھوں نے تسلیم کیا کہ بائیوسیکورانتظامات میں کھیل کی بحالی مشکل ہوگی لیکن ایسے بیٹھا بھی نہیں جا سکتا۔

ثقلین مشتاق نے کہا ہ ‏ مصباح الحق اور ان کے ساتھی ضرور ایسا پلان بنائیں گے کہ کھلاڑیوں کوٹریننگ کا اچھا موقع ملے،‏کھلاڑیوں کو اگر ایک ساتھ کھیلنے کے لیئے ایک ہفتہ بھی مل جائے تو  مفید ہو گا۔

SAQLAIN MUSHTAQ

Tabool ads will show in this div