راجن پور:کوہ سليمان پرحاليہ بارشوں کےنتيجےميں ندی نالوں ميں طغيانی

موسلادھاربارش نے گرمی کا زورتوڑ ديا

آج ملک بھرمیں بیشترعلاقوں میں دن کےوقت موسم گرم اورخشک رہےگا،شام کےوقت اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ شکرگڑھ، نورکوٹ،کرتارپوراورگردونواح میں موسلادھاربارش نے گرمی کا زورتوڑ ديا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے کئی شہروں میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش نے شکرگڑھ، نورکوٹ،کرتارپوراورگردونواح میں گرمی کا زورتوڑ ديا۔ بارش سے کاشت کاروں ميں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔

ادھر راجن پور ميں کوہ سليمان پر حاليہ بارشوں کے نتيجے ميں ندی نالوں ميں طغيانی سے درکاہ سلطان سے 30 ہزار کيوسک کا سيلابی ريلہ قريبی آباديوں کی جانب بڑھنے لگا ہے جس سے  فصلوں کو نقصان پہنچنے کا انديشہ ہے۔ سیلابی ریلے سے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں ہڑند،لونڈی سیدان،لال گڑھ،چٹول اورحاجی پور کےعلاقےشامل ہیں۔رود کوہی میں سیلاب سےفصلوں کونقصان پہنچنےکاخطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ رودکوہی سیلابی ریلہ آبی گذرگاہوں سےہوتاہوادریائےسندھ میں شامل ہوجاتاہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج ملک بھرمیں بیشترعلاقوں میں دن کےوقت موسم گرم اورخشک رہےگا،شام کےوقت اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کےاضلاع میں بھی بعض مقامات پرگرد آلود ہواؤں کےساتھ  بارش کا امکان ہے۔

Tabool ads will show in this div