وباسےبچاؤ،شہریوں کی سہولت کےلیےپاک نگہبان ایپ کا اجراء

اسپتالوں کی معلومات

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا وبا کے دوران شہریوں کو پریشانی سے بچانےاور سہولت فراہم کرنےکےلیے پاک نگہبان ایپ لانچ کردی ہے۔

اس ایپ کےذریعے آپ کے قریب اسپتال سمیت وینٹی لیٹرز اور بیڈز دستیاب ہونے کی معلومات حاصل ہوسکتی ہے۔ پاک نگہبان موبائل ایپ کے اجرا نے شہریوں کو گھر بیٹھے سہولیات فراہم کردی ہیں۔

پاک نگہبان ایپ ملک بھر کے 1100 سے زائد اسپتالوں سے منسلک ہے۔ شہری گوگل پلے اسٹوراور کووڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتےہیں۔یہ ایپ ایمرجنسی کی صورت میں وقت بچانے کے لیے انتہائی معاون ثابت ہوگی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس ایپ سے اس ہسپتال تلاش کرنے میں آسانی رہے گی اور وقت بچے گا۔

این سی او سی نے ریسورس مینجمنٹ سسٹم کا اجراء بھی کردیا ہے جس کے ساتھ ملک بھر کے 15459اسپتالوں کو منسلک کیا گیا ہے۔ صوبے اپنے اپنے اسپتالوں میں موجود سہولتوں کا جائزہ لے کر انہیں بہتر بنا سکیں گے۔

NATIONAL COMMAND AND OPERATION CENTER

Tabool ads will show in this div