ماہرہ خان امجد صابری کی پرانی ویڈیو دیکھ کر اداس
امجد صابری آج بھی مقبول
اداکارہ ماہرہ خان نے معروف قوال امجد صابری مرحوم کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی یادیں تازہ کی ہیں۔
یہ ویڈیو امجد صابری کے بچپن کی ہے جس میں وہ سر پر ٹوپی رکھے معصومانہ انداز میں کلام اقبال پڑھ رہے ہیں۔
ماہرہ نے انسٹا پوسٹ میں لکھا " اس ویڈیو نے مجھے اداس کردیا لیکن ساتھ ہی مسکراہٹ بھی دی"۔
ان کیلئے افسوس کااظہار کرتے ہوئے ماہرہ نے لکھا" امجدصابری ہم سے بہت جلدی واپس لے لیے گئے، یہاں ایک چھوٹا لڑکاعلامہ اقبال کی نظم "لب پہ آتی ہے دعا" پڑھ رہا ہے"۔
ماہرہ نے یہ ویڈیو شیئر کرنے والے پیج کا بھی شکریہ ادا کیا۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 22جون 2016 کو ماہ رمضان میں فائرنگ سے قتل کردیا گیا تھا۔