پاک فوج نے بھارت کا جاسوس کواڈکاپٹر گرا دیا

رواں سال یہ آٹھوں جاسوس ڈرون ہے

پاک فوج نے ایل او سی کے خانجر سیکٹر پر بھارتی فوج کا جاسوس کواڈ کاپٹر مارا گرایا ہے۔

پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر ایل او سی پر 500 میٹر پاکستانی سرحد کے اندر داخل ہوگیا تھا جس کو بروقت گرادیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال کے دوران پاک فوج نے بھارت کا آٹھواں جاسوس ڈرون گرایاہے۔

Tabool ads will show in this div