لاپتاافراد کیس،وزیراعظم سے آرمی چیف اوروزیردفاع کی اہم ملاقاتیں

ویب ڈیسک:
اسلام آباد : لاپتا افراد سے متعلق کیس پر مشاورت کیلئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے منگل کی صبح اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں لاپتا افراد سے کی بازیابی سے متعلق مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف منگل کی صبح آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں لاپتا افراد کی بازیابی پر مشاورت کی گئی۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم سے نئے آرمی چیف جنرل راحیل کی یہ پہلی ملاقات ہے۔ وزیراعظم نے پاک افواج کی قیادت سنبھالنے پر جنرل راحیل شریف کو مبارک باد پیش کی۔

دونوں رہ نماؤں کی ملاقات میں قومی امور اور لاپتا افراد سے متعلق گفت گو کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں لاپتا افراد کی بازیابی، حراستی مرکز اور دوران قید قیدیوں کی ہلاکت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ لاپتا افراد کے کیس کی سماعت سے قبل وزیراعظم اور وزیر دفاع کے درمیان ملاقات کو اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے لاپتا افراد سے متعلق کیس میں وزیراعظم سے ہدایات لیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیر دفاع نے دفاعی حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ پر وزیراعظم نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے وزیر دفاع کی عدالت طلبی کے بعد وزیر اعظم نے خواجہ آصف کو دفاع کا اضافی چارج دیا۔ اس سے قبل یہ عہدے وزیراعظم کے پاس تھا۔ گزشتہ روز لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے وزیراعظم دفاع کو لاپتا افراد عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، اس موقع پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے تھے کہ دو فیدیوں کی دوران حراست ہلاکت پر ذمہ داروں کو ہر صورت منگل کے روز عدالت میں پیش کیا جائے۔

گزشتہ سماعت میں عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہٹانے کا خط لکھنے والے وزارت دفاع کے افسر کی بھی برطرفی کی ہدایت کی تھی۔ عدالت کی طلبی پر وزیر دفاع نے کہا تھا کہ انہیں وزارت سنبھالے چار روز  ہوئے ہیں، ایک دو دن مہلت دی جائے۔ جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے  وزیر دفاع کی درخواست کا احترام کرتے  ہوئے صرف ان کی وجہ سے گزشتہ روز حکم جاری نہیں کیا، عدالت نے لاپتہ افراد کو پیش کرنے کیلئے آج منگل ساڑھے 11 بجے تک کی آخری مہلت دی اور کہا کہ اس حوالے سے کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔ سماء

کی

چیف

سے

dharna

آرمی

stuck

Tabool ads will show in this div