کندھکوٹ: چچازاد کے ہاتھوں تین سگے بھائی قتل

ملزمان فرار

سندھ کے ضلع کشمور کے علاقہ کندھکوٹ میں جائیداد کے تنازع پر تین بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔ ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہوگئے۔

کندھ کوٹ پولیس کے مطابق نواحی گاؤں علاول الدین سھریانی میں سبزوئی قبیلے کے دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 سگے بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں قاسم سبزوئی، زاھد سبزوئی اور عبدالوحید سبزوئی شامل ہیں۔ لاشوں کو پولیس نے اٹھا کر اسپتال منتقل کر دیا۔ ملزمان واقع کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان آپس میں چچازاد بھائی ہیں جن کے مابین جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔

Tabool ads will show in this div