طیارہ حادثہ،94لاشیں شناخت کے بعدورثاءکےحوالے،وزیراعلیٰ سندھ

دوافراد زندہ بچ گئے تھے
Jun 05, 2020

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں 97 مسافر شہید ہوئے تھے جن میں سے 94 لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر چکے ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں ہونے والے جانی نقصان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے 55 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے، اس وقت 2 میتیں ایدھی سینٹر اور ایک چھیپا کے سرد خانے میں موجود ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک لاش کی ڈی این اے میچنگ دوبارہ کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 8303 کراچی کے رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں طیارے کے عملے سمیت 97 افراد شہید جبکہ 2 افراد زندہ بچ گئے تھے۔

Tabool ads will show in this div