کوئٹہ: ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 2بینک اورریسٹورانٹ سیل

چیف سیکریٹری بلوچستان کا شہر کا اچانک دورہ

کوئٹہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے پر 2 نجی بینک اور ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا۔

چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کوئٹہ شہر کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر کمشنر کوئٹہ، ڈی آئی جی کوئٹہ سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

چیف سیکریٹری نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے پر 2  نجی بینک کو سیل کرنے کا حکم دیا جبکہ  خلاف ورزی پر طوغی روڈ پر ایک ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کے احکامات  بھی جاری کئے۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے سے ہی وائرس سے نجات حاصل کرسکتے ہیں، سماجی فاصلہ نہ رکھنے سے مقامی طور پر وائرس تیزی سے منتقل ہورہا ہے۔

Tabool ads will show in this div