دادو، گٹکا سے بھرے دو مزدے ضبط، مقدمہ درج

دو افراد گرفتار

دادو کی تحصیل خیرپورناتھن شاہ میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مزدا گاڑیوں سے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا۔

دادو پولیس کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ فروٹ اور سبزی کی آڑ میں دو مزدا گاڑیوں میں گٹکا اسمگل کیا جارہا ہے۔ جس پر پولیس نے انڈس ہائی وے پر گاڑیاں روک کر تلاشی لی تو بھاری مقدار میں گٹکا برآمد ہوا۔ جس کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

پولیس نے 2 سپلائرز نجیب اللہ اور عبدالواحد کو گرفتار کرکے تھانہ کے این شاھ میں مقدمہ درج کرلیا اور گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی ہیں۔

Tabool ads will show in this div