پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چاند گرہن

چاند گرہن کا آغاز 10:46 اور اختتام 2:04 بجے ہوگا
Jun 05, 2020

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج (جمعہ اور ہفتہ کی شب) چاند گرہن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرہن کا آغاز 10 بج کر 46 منٹ پر جبکہ عروج رات 12 بج کر 25 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ جمعہ اور ہفتہ (5 اور 6 جون) کی شب چاند گرہن ہوگا، جو پاکستان سمیت ایشیا اور دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز 10 بجکر 46 منٹ پر ہوگا جب کہ اس کا عروج رات 12 بجکر 25 منٹ پر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق چاند گرہن کا اختتام رات 2 بج کر 4 منٹ پر ہوگا، پاکستان میں چاند گرہن کا نظارہ بہت صاف ہوگا۔

Lunar Eclipse

Tabool ads will show in this div