گاڑی کیساتھ کتے کو باندھ کر گھسیٹنے والا ڈرائیور گرفتار

سندھ پولیس نے گاڑی کے ساتھ کتے کو باندھ کر بھاگنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ مذکورہ شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
اے آئی جی پی آپریشنز ڈاکٹر اسد ملحی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے سندھ پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
Karachi Police action about this video; ایس ایس پی ایسٹ کا سخت ایکشن
— AIGP Ops Sindh; Dr Assad Malhi (@drmalhi) June 3, 2020
فیروزآباد پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،
ڈرائیور نے کتے کو رسی سے کار کے ساتھ باندھ رکھا تھا،
فیروز آباد پولیس نے کار کو تلاش کیا،
استعمال ہونے والی کار کو بھی سیز کردیا گیا، pic.twitter.com/yZq4GZjHq6
ڈرائیور کے خلاف کارروائی فیروزآباد پولیس کی جانب سے کی گئی، جب کہ گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ڈرائیور کی جانب سے اس غیر اخلاقی حرکت کی وجہ سامنے نہ آسکی۔
ڈرائیور نے کتے کو ایک ٹانگ سے گاڑی کے ساتھ رسی سے باندھا ہوا تھا اور اس تیزی سے گاڑی چلا رہا تھا کہ کتا جانبر نہ ہوسکا اور اسی حالت میں مر گیا۔ ڈرائیور کو اس پر بھی بے جان جانور کا خیال نہ آیا اور وہ گاڑی چلاتا رہا۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد فیروز آباد پولیس نے گاڑی کو تلاش کیا اور گاڑی ملنے پر اسے سیز بھی کردیا۔ واقعہ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی سخت تنقید کی گئی اور مذکورہ شخص کو فوری گرفتار کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔
Good to know that the sick man who tied a a poor dog to his car & dragged the animal till it died has been arrested. A horrible video of the act is in circulation which I can’t share. The Karachi East police thankfully took swift action following complaints by horrified citizens
— Talat Aslam (@titojourno) June 4, 2020
واقعہ کراچی کے علاقے بہادر آباد کے سراج الدولہ روڈ پر واقع عالمگیر مسجد کے قریب دن 12 بجے پیش آیا تھا۔