سوات، سیلابی ریلے میں بہہ کر 3 افراد جاں بحق

ایک شخص لاپتہ
Jun 03, 2020

ضلع سوات کے تحصیل بریکوٹ میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق پہاڑی علاقہ ایلم میں آسمانی بجلی گرنے سے پہاڑی ندی میں سیلاب آگیا جو بریکوٹ کے میدانی علاقے میں داخل ہوگیا۔ سیلاب میں پک اپ گاڑی بہہ گئی جس میں سوار باپ بیٹے سمیت تین لاشیں نکالی گئیں جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔ مرنے والوں میں دانش ولد ذاکر، ایوب ولد عثمان اور عثمان ولد قریش شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ایک شخص دانش ابھی تک لاپتہ ہے جبکہ سیلاب نے متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچایا ہے اور میدانی علاقوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا ہے جس کے باعث لاکھوں روپے کا سامان خراب ہوگیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق علاقہ میں نقصانات اور دیگر لاپتہ افراد کے حوالے سے معلومات اکٹھے کئے جارہے ہیں تاکہ نقصانات کا صحیح اندازہ ہوسکیں۔ سیلاب کی اطلاع کے بعد بڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی اکھٹے ہوئے ہیں اور امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ بریکوٹ سول سپتال میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Tabool ads will show in this div