پاکستان کو بڑا دھچکا، یاسر شاہ ان فٹ، انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
ابوظہبی : اظہر علی کے بعد یاسر شاہ بھی پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ سے باہر ہوگئے، لیگ اسپنر کو دوران پریکٹس کمر میں تکلیف کی شکایت ہوئی۔
پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف تیاریوں کو بڑا دھچکا لگ گیا، شاہینوں کے لیگ اسپن کا شعبہ ویران ہوگیا، اظہر علی کے بعد یاسر شاہ بھی پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔
دوران پریکٹس یاسر شاہ نے کمر میں تکلیف کی شکایت کی، ابتدائی طبی امداد کے بعد بھی یاسر کی تکلیف کم نہیں ہوئی، جلد ہی یاسر کا سٹی اسکین کرایا جائے گا، جس کے بعد یاسر کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ ہوگا۔ سماء