فلم ’’عشرت:میڈ اِن چائنا‘‘ کی آفیشل کاسٹ سےملیے

کاسٹ کے انفرادی پوسٹرزجاری

اداکار محب مرزا کی فلم ’’عشرت:میڈ ان چائنا ‘‘ کی پروموشن کا آغاز کرتے ہوئے فلم کی کاسٹ کے انفرادی پوسٹرزجاری کردیے گئے ہیں۔

بطور ہدایتکار یہ محب مرزا کی پہلی فلم ہے جس کی کاسٹ میں وہ خود بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی پروڈکشن بھی انہی کی ہے۔

مرکزی کردار ادا کرنے والی صنم مودی نےٹوئٹر پر لکھا کہ طویل عرصہ ہوگیا، یہ معلوم نہیں کہ مستقبل قریب میں سنیماکا کیا ہو گا لیکن ہم نے سوچا آپ کو مصروف رکھیں۔

صنم نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ پوسٹرز فلم کی کاسٹ کے ہیں لیکن فلم میں نبھائے جانے والے کرداروں کے نہیں۔

فلم کی کاسٹ میں اداکارمحب مرزا،صنم سعید،سارہ لورین ،نیئر اعجاز اور علی کاظمی شامل ہیں جبکہ معروف فیشن ڈیزانئرحسن شہریار یاسین بھی اسی فلم کے ذریعے سلورسکرین پرانٹری دینے جارہے ہیں۔

حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائے اس فلم میں منفی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے بھی اپنا پوسٹر پر شیئرکیا۔

فلم کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ بنکاک میں بھی کی گئی جہاں کرونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاسٹ وہاں پھنسی رہی اور وطن واپسی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

sanam saeed

mohib mirza

ISHRAT: MADE IN CHINA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div