پی آئی اے سے کبھی سفرنہیں کروں گی، ماہین خان

قومی ائرلائن سفارشیوں کا ٹولہ چلارہا ہے
Jun 02, 2020
[caption id="attachment_1005447" align="alignnone" width="660"] فائل فوٹو[/caption]

معروف فیشن ڈیزائنرکا کہنا ہے کہ قومی ائرلائن کو سفارشیوں کا ٹولہ چلارہا ہے، وہ آئندہ کبھی پی آئی اے سے سفرنہیں کریں گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرماہین خان نے لکھا ’’ گزشتہ 30 سال سے پی آئی اے میں سیاسی طور پر پسندیدہ افراد یا ان کے عزیزوں کو ملازمتیں دی جا رہی ہیں، حیران ہوں کہ ائرلائن کو سفارشی چلا رہے ہیں‘‘۔

اپنی ٹویٹ میں ماہین خان نے غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے مزید لکھ کہ حادثےمیں جان سے جانے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ شرمناک سلوک کیا جارہا ہے۔

 ماہین خان نے واضح کیا کہ وہ آئندہ کبھی بھی پی آئی اے کے ذریعے سفرنہیں کریں گی۔

فیشن ڈیزائنر نےٹوئٹر پرکراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے میں جاں بحق شخص کی بہن کی ویڈیو بھی شیئرکی جس میں وہ میت وصول کرنے کے حوالے سے درپیش مشکلات کا بتاتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ انہیں درست معلومات ہی فراہم نہیں کی جا رہیں۔

یاد رہے کہ 22 مئی کی دوپہرلاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 3803 جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈنگ سے چند لمحے قبل رہائشی علاقے میں گرکرتباہ ہوگئی تھی ۔

حادثے میں عملے اورپائلٹ سمیت 97 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 2 مسافر معجزنہ طور پر بچ گئے تھے۔ طیارہ رہائشی علاقے پر گرنے کے باعث کئی گھر شیدی متاثر ہوئے اور وہاں کے مکین بھی زخمی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ماڈل زارا عابد بھی شامل تھیں جو تیزی سے اپنی پہچان بناتے ہوئے لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین ماڈل کا ایوارٖڈ وصول کرچکی تھیں۔ فیشن انڈسٹری میں زارا کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا گیا۔

maheen khan

Tabool ads will show in this div