وفاقی کابینہ اجلاس، 9نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج 2 جون کو 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
ٹڈی دل حملے پر کابینہ کو این ڈی ایم اے اور حکام وزارت فوڈ سیکیورٹی مشترکہ بریفنگ دیں گے۔
فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ کےلیے ڈی جی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے سی ای او اور نیشنل شپنگ کارپوریشن کےلیے چیئرمین کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے۔
کابینہ ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد میں دفتر تعمیر کرنے کی اجازت دے گی جبکہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی ملازمت کو لازمی سروسز کا حصہ قرار دینے کی منظوری دی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعد قریشی کی بطور جج بینکنک کورٹ کراچی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری دی جائے گی۔
جوڈیشل آفیسرز کی تقرری کا معاملہ بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔