جامعہ کراچی میں چوری کی انوکھی واردات

ٹوتھ پیسٹ بھی ساتھ لے گئے
Jun 02, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/06/KU-Theft-KHI-PKG-01-06-1.mp4"][/video]

جامعہ کراچی کے مرحوم پروفیسر کے گھر چوری کی انوکھی واردات ہوئی۔ اہل خانہ نے دعویٰ کيا ہے کہ چورصرف 12 تولے سونا ہی نہيں بلکہ واش روم سے نلکے،نئے کپڑے ،نئے جوتے اور ٹوتھ پیسٹ بھی ساتھ لے گئے۔

جامعہ کراچی کے کيمپس ميں چوری کی واردات ہوگئی۔اہل خانہ نے دعویٰ کيا ہے کہ وہ 2 ماہ سے گھر میں مقیم نہیں تھے اور گھر پر تالا ہوا تھا۔ جب وہ واپس آئے تو ڈکیتی کا علم ہوا۔ گھر سے 12 تولے سونا، کپڑے،ٹوتھ پيسٹ اور واش روم سے نلکے غائب تھے۔

جامعہ کراچی کے سيکيورٹی انچارج نے بتایا کہ گھرپر تالا لگانے سے پہلے اطلاع دی جاتی ہے مگراہل خانہ نے ايسا نہيں کيا۔واقعے کا مقدمہ تا حال درج نہیں کیا جاسکا ہے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جامعہ کراچی میں متعدد گھروں میں چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔

Tabool ads will show in this div