شادی پر تنقید کرنے والوں کو شہروز سبزواری کا جواب

میری طلاق میں صدف کی وجہ سے نہیں ہوئی، شہروز سبزواری

گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار شہروز سبزواری نے کہا ہے کہ میری پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کے پیچے صدف کنول کا کوئی کردار نہیں تھا ۔

شہروز سبزواری نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ میں اور سائرہ اگست 2019 میں الگ ہوگئے تھے اور اس علیحدگی کی وجہ کوئی عورت یا صدف نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو بنانے کا مقصد یہ صرف یہ ہے کہ میں اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کا دفاع کروں جس کا میں حق رکھتا ہوں، میرے خاندان اور میرے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے میں اس کا دفاع کروں گا کیونکہ میں ایک سچا آدمی ہوں ۔

اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول کو شادی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ تک کہا گیا کہ شہزروز نے سائرہ کو دھوکہ دیا ۔

اداکار نے تنقید کرنے والوں کو چیلنج کیا کہ سائرہ کے ساتھ اس کی علیحدگی کی وجہ دھوکہ دہی تھی تو میرے سامنے بیٹھیں اور دلیل سے ثابت کرکے دیکھائیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ سائرہ سے علیحدگی کے تین یا چار ماہ بعد صدف سے کام پر ملے تھے ۔

انہوں نے وضاحت کی کہ میں اور سائرہ ایک ذاتی معاملہ پر الگ ہوگئے تھے جس کو حل کرنے کی میں نے کوشش کی،میں سائرہ کو طلاق نہیں دینا چاہتا تھا تاہم وہ اختلافات کو حل نہیں کرسکتے ہیں جس کے بعد ہم دونوں نے مل کر طلاق کا فیصلہ کیا۔

اداکار نے بتایا کہ اس ویڈیو کو بنانے کی ایک اور وجہ ان کی بیٹی بھی ہے، یہ ویڈیو میں اپنی بیٹی کے لئے بنا رہا ہوں کیونکہ میں ایک بہت ہی خوبصورت بیٹی کا باپ ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے، اگر وہ یا اس کے دوستوں نے ان سے پوچھا کہ بابا یہ کیا ہے ؟ تو میں اپنی بیٹی کو یہ ویڈیو دکھاوں گا۔

گزشتہ سال شہروز سبزواری اور ان کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد شہروز سبزواری نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے طلاق کی خبروں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ ان دونوں میں اختلافات کی وجہ سے صرف علیحدگی ہوئی ہے طلاق نہیں تاہم بعد ازاں دونوں کی جانب سے ایک ہی وقت میں سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے باقاعدہ طلاق کی تصدیق کر دی تھی۔

Shahroz Sabzwari

sadaf kanwal

SYRA YOUSUF

Tabool ads will show in this div