ورلڈ بینک کا پاکستان کو 188 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان

رقم ماحولیاتی تبدیلی پر خرچ کی جائے گی
Jun 01, 2020

ورلڈ بینک پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے 188 ملین (18 کروڑ 80 لاکھ) ڈالر امداد دے گا۔

ریڈیو پاکستان کے  مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگو پاچا متھو نے اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کردیئے۔

پاکستان عالمی بینک کی جانب سے فراہم کردہ رقم ماحولیاتی آلودگی کے باعث پیش آنیوالے سانحات سے حفاظت کیلئے اقدامات پر خرچ کرے گا۔

امین اسلم نے ورلڈ بینک کی ٹیم کو بتایا کہ موجودہ حکومت ماحولیاتی حفاظت کیلئے جنگلات میں اضافے کے ساتھ ساتھ دیگر تمام اقدامات اٹھارہی ہے۔

وزیراعظم کے معاون کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ماحولیات کی حفاظت کیلئے پودے لگانے، نرسریز کے قیام، جنگلات اور زیتون کے درخت لگانے میں معاونت فراہم کررہی ہے۔

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ اقدامات ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ملکی صلاحیت میں اضافہ کریگا، ساتھ ہی پاکستانی حکومت اور ورلڈ بینک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

Tabool ads will show in this div