ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو کمی

گھریلو سلنڈر 25 اور کمرشل 90 سستا ہوگیا
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت بھی کم ہوگئی، فی کلو نرخ 2 روپے گرگئے، گھریلو سلنڈر 25 اور کمرشل 90 روپے سستا ہوگیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے بعد نرخ 110 روپے فی کلو ہوگئے، قیمتوں کا تعین جون کیلئے کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج (یکم جون) سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 25 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 90 روپے سستا ہوگیا۔

حکومت نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر تک کم کردیں، پیٹرول کے نرخ 7 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے کم ہوگئے۔

Tabool ads will show in this div