ٹیکسزاورڈیوٹیزمیں رواں سال مئی تک7.7فیصداضافہ

تفصیلات جاری
May 31, 2020

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ماہ مئی 2020 میں وصول ہونے والے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق  مئی 2020 میں کل ٹیکسز اور ڈیوٹیز 227 ارب حاصل ہوئےہیں۔

ایف بی آر نے رواں سال مئی 2020 تک حاصل ہونے والے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی تفصیلات میں بتایا کہ کل حاصل کردہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز مئی 2020 تک 3518 ارب ہیں جو کہ پچھلے سال 3266 ارب تھے۔

اس طرح 7.7 فیصد زائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز حاصل ہوئے ہیں۔ کرونا وبا کے پھیلاو ' اقتصادی مندی اور کاروباری بندش کے باوجود ایف بی آر نے رواں مالی سال کے3908 ارب کےریونیو ہدف  کا 90 فیصد ریوینیو حاصل کر لیا ہے۔

TAX

Tabool ads will show in this div