پیٹرولیم مصنوعات11روپے88پیسےفی لیٹرتک سستی کردی گئیں

نوٹی فیکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر تک سستی کردی گئی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی واقع ہوئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔مٹی کا تیل 35 روپے 56 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے لیٹر کمی ہوئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 38 روپے 74 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے کے باعث پاکستان میں تین ماہ میں تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کی وجہ سے پاکستان میں اس سال اب تک پیٹرول 42 روپے جبکہ ڈیزل 47 روپے فی لیٹر سے زیادہ سستا ہو چکا ہے۔

Tabool ads will show in this div