'عمران خان نے مقابلہ کرنے کےبجائے راہ فرار اختیار کی'
لاہور: اياز صادق کي فتح پر حمزہ شہباز متوالوں کے درميان آئے اور بولے کہ نواز شريف کا موقف سچ ثابت ہوا۔ اياز صادق عوام کي عدالت ميں سرخرو ہوئے، عمران خان اب اپنے طرز سياست ميں تبديلي لائيں۔
متوالے فتح پر خوشي سے نہال، لاہور ميں جوشيلے کارکنوں سے خطاب ميں ليگي رہنما حمزہ شہباز بولے کہ ايازصادق کا مقابلہ کرنے کے بجائے کپتان نے راہ فرار اختيار کي۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہرقيمت پر جيتتے ہوئے ديکھنا چاہتے ہيں۔ حلقہ اين اے 122 کوترقي کي مثال بناديں گے۔ سماء