این اے 122 میں جیت کی ہیٹ ٹرک لرلی
لاہور: اين اے 122 کے ضمني انتخاب ميں مسلم ليگ ن کي قيادت نے فتح کا سہرا کارکنوں کے سر پہنا ديا۔ نومنتخب ايم اين اے اياز صادق کا کہنا ہے کہ جيت اس روز تصور کروں گا جب عمران خان کے منہ سے ملکي ترقي کے ليے کام کرنے کي بات سنوں گا۔
مسلم ليگ نواز کے مرکزي سيکرٹريٹ ميں کارکنوں کو فتح کي مبارکباد ديتے ہوئے سردار اياز صادق نے کہا کہ مقابلہ صرف عليم خان کے ساتھ نہيں بلکہ عمران خان کے ساتھ بھي تھا، تيسري بار آؤٹ کرنے کو ہيٹ ٹرک کہتے ہيں۔
ایاز صادق نے کہا کہ انکے لیے جيت کا جشن اس دن ہوگا جب عمران خان انا کي لڑائي چھوڑ کر ملک کے ليے مل کر کام کرنے پر راضي ہوجائيں گے۔
اس موقع پر حمزہ شہباز شريف کا کہنا تھا کہ ضمني انتخابات ہوتے رہتے ہيں اب ميدان 2018 ميں لگے لگا۔ خيبرپختونخواہ کے عوام عمران خان کي راہ تک رہے ہيں، انہيں مخلصانہ مشورہ ہے کہ ملک و قوم کي ترقي کے ليے مل کر ہمارے ساتھ چليں۔
مسلم ليگ ن کے رہنماٗ حمزہ شہباز نے کہا کہ چئيرمين تحريک انصاف دھاندلي کا رونا چھوڑ ديں ورنہ عوام ان کا محاسبہ کريں گے۔ سماء