طیارہ حادثہ: عدالت کا حکومت کونوٹس جاری کرنے سے انکار

تحقیقاتی رپورٹ سے قبل نوٹس جاری نہیں ہوسکتا، سندھ ہائیکورٹ
May 29, 2020
[caption id="attachment_1935616" align="alignnone" width="640"] فوٹو : آن لائن[/caption]

سندھ ہائیکورٹ نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سے پہلے حکومت کو نوٹس جاری کرنے سے منع کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں پی آئی اے طيارہ حادثے کی تحقیقات سے متعلق سماعت کی، عدالت عالیہ نے تحقيقاتي رپورٹ سے پہلے حکومت کو نوٹس جاری کرنے سے منع کرديا۔

سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار اقبال کاظمی نے کہا جو جہاز کريش ہوا وہ ناکارہ تھا۔ عدالت نے کہا کہ آپ نے درخواست ميں پی آئی اے کے تمام طيارے گراؤنڈ کرنے کی استدعا کی، يہ کيسے ممکن ہے؟، حتمی رپورٹ سے پہلے کوئی بات نہيں کرسکتے۔

سندھ ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ انکوائری رپورٹ آنے سے پہلے حکومت کو کيسے نوٹس جاری کریں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتايا 22 جون تک تحقيقاتی رپورٹ پبلک کردی جائے گی۔

Tabool ads will show in this div