پی کے8303،وائس ریکارڈرڈیکوڈکرنےمیں 3سے4ہفتےدرکار

فرانسيسی ٹيم تفتيش ميں مصروف

کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلیے فرانسیسی ٹیم چوتھے روز بھی شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف رہی۔ ملبے سے وائس ریکارڈر تو مل گیا مگر اسے ڈی کوڈ کرنے میں مزید 3 سے 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

کراچی میں 22 مئی کوطیارہ حادثے کی وجہ جاننے کےلیے فرانسيسی ٹيم مسلسل چوتھے روزبھی تفتيش ميں مصروف رہی۔صبح ساڑھے چھ بجے ہی فرانسيسی ٹیم کے 11 ارکان پاکستانی ايئرکرافٹ کی ٹیم کے ساتھ ماڈل کالونی ميں جائے حادثہ پر پہنچے اور شواہد کا جائزہ لیا۔

اس موقع پرجائے حادثہ کو مکمل سيل رکھا گيا اورفضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔چھ روز بعد ملنے والے وائس ريکارڈرسے سے اہم معلومات حاصل کرنے میں مزید تین سے چار ماہ لگ سکتے ہیں۔ فرانسيسی ٹيم اپنے ساتھ لے جا کرڈی کوڈ کرے گی۔

دوسری جانب اولڈ ٹرمينل پر منتقل کيے گئے طيارے کے ملبے سے بھی تحقيقات ميں مدد لی جائے گی۔

Tabool ads will show in this div