کراچی: مولانا دیدار کا قتل، شہر کے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ

اسٹاف رپورٹ


کراچی : مولانا دیدار جلبانی کے قتل کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی، ایم اے جناح روڈ، ملیر، ابوالحسن اصفہانی روڈ سمیت کئی علاقوں میں دکانیں اور کاروبار بند ہوگئے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔


یونیورسٹی کے قریب کار پر فائرنگ سے مولانا دیدار جلبانی سمیت 2 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد نمائش چورنگی، گلستان جوہر، کامران چورنگی، سچل گوٹھ، ابوالحسن اصفہانی روڈ، عباس ٹاؤن، انچولی، ملیر جعفر طیار سوسائٹی، سولجر بازار سمیت کئی علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔


پولیس ذرائع کے مطابق مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلائے جبکہ کئی علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہوگئے، احتجاج کے باعث مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔


نمائش چورنگی پر احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ پر کیپری سنیما سے سولجر بازار تک سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی، ملیر جعفر طیار کے علاقے ناد علی کے قریب ٹائر نذر آتش کئے گئے جس کے باعث سڑک بلاک ہوگئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حساس علاقوں ميں پوليس اور رينجرز کی اضافی نفری تعينات کردی گئی ہے۔ سماء

میں

کے

کا

burger

ban

famine

علاقوں

solution

squads

Tabool ads will show in this div