اقراءعزیزکےعید کے جوڑے میں خاص کیا تھا؟

دوپٹے پر کڑھائی سے کچھ الگ لکھوایا گیا
May 29, 2020

فیشن ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے اداکارہ اقراءعزیز کے عید کے جوڑے کیلئے کچھ اسپیشل کیا کیونکہ یاسر حسین سے شادی کے بعد یہ اقراء کی پہلی عید تھی۔

ڈیزائنر نے سوشل میڈیا پرجوڑے کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا ’’ شادی کے بعد پہلی عید خاص تھی اسی لیے ہم نے یقینی بنایا کہ جوڑا بھی ایسا ہی ہو ‘‘۔

فائزہ نے بتایا کہ اقراء کیلئے نارنجی رنگ کا کلاسک انگرکھا تیارکیا جو ایمبرائڈری اورگوٹے سے سجا ہے۔ جوڑے کے ساتھ دوپٹے کے چاروں کناروں پر کڑھائی سے ’’اقراء اور یاسر کی پہلی عید ‘‘ لکھا گیا ہے جو شای شدہ جوڑے کی محبت اور اس سفر کو یادگار بنارہا ہے۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="//www.instagram.com/p/CAuxDIRgHUK/embed/"]

اقراء کی مایوں کا ڈریس بھی فائزہ ہی کا ڈیزائن کردہ تھا جو ان کی پسندیدہ فیشن ڈیزائنر بھی ہیں۔

رواں سال عید پر اداکارہ ایمن خان، ان کی بیٹی امل اور اداکارہ مایا علی کا ڈریس بھی فائزہ ثقلین نے ہی ڈیزائن کیا تھا۔

IQRA AZIZ

FAIZA SAQLAIN

Tabool ads will show in this div