معروف قوال امجدصابری مرحوم کی والدہ چل بسیں

اصغری بیگم، غلام فرید صابری کی اہلیہ تھیں
May 28, 2020
[caption id="attachment_1938886" align="alignnone" width="762"] تصویر: سماء ٹی وی[/caption]

معروف قوال امجد صابری کی والدہ اصغری بیگم بدھ 27 مئی کو کراچی میں طویل علالت کے بعد چل بسیں۔

وہ بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال غلام فرید صابری مرحوم کی اہلیہ تھیں۔

امجد صابری کو لیاقت آباد کراچی میں 22 جون 2016 کو مسلح دہشت گردوں نے ماہ رمضان میں فائرنگ سے قتل کردیا تھا۔

بیٹے کی اندوہناک موت سے گہرے صدمے دوچاروالدہ میڈیا پرکئی باراس خواہش کا اظہار کرچکی تھیں کہ وہ اپنے بیٹے کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچتا دیکھنا چاہتی ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار اور وزیرتعلیم سندھ سعید غنی سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے امجد صابری کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔

اصغری بیگم کی تدفین بیٹے ثروت صابری اور بیٹی کی بیرونِ ملک سے واپسی پر کی جائے گی۔

Ghulam farid sabri