سندھ: 10سال سے کم عمر 800سے زائد بچے کرونا کاشکار

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں 10 سال سے کم عمر کے 800 سے زائد بچے کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
بدھ کو ایک ٹویٹ میں صوبائی حکومت کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ صوبے میں دس سال سے کم عمر کے 882 بچے ایسے ہیں جن کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
So far 882 children under age of 10 have tested #Covid19 positive in #Sindh. This sharp increase in number shows how careless we have been & have unfortunately brought this virus home. It is still not too late to be careful. Cant we defer shopping & socialising?
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) May 27, 2020
ان کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہری لاپرواہی کررہے ہیں اور وائرس کو گھروں میں لے جارہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ احتیاط کرنے کیلئے اب بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 59 ہزار سے زائد کرونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ سندھ میں 24 ہزار 206 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، آج مزید 699 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 6 متاثرہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔