کراچی طیارہ حادثہ:ائیربس کا وائس ڈیٹا ریکارڈ مل گیا

ڈیٹا فرانسیسی ٹیم کو دیا جائیگا
May 26, 2020

کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر جائے حادثہ سے مل گیا ہے۔ فلائٹ ریکارڈ اور بلیک باکس ایئربس کی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

کراچی طیارہ حادثے کی جگہ پر تحقیقات جاری ہیں۔ طیارے کے دونوں اہم آلات کے ذریعے حادثے کی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔ تحقیقاتی ٹیم نے ڈیوٹی پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے کی خصوصی ٹیم نے طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ کرکے نقصانات کا تخمینہ لگایا۔ حتمی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھیجی جائے گی۔ پی آئی اے، سول ایوی ایشن اور شہری انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

جدید آلات سے لیس 7 رکنی ٹیم نے حادثے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے اسٹرکچر کو جانچا، نقصانات کا تخمینہ لگایا اور بلڈنگ مٹیریل کا جائزہ بھی لیا۔ رن وے پر لگے کیمرے کی ریکارڈنگ بھی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کردی گئی ہے۔

Tabool ads will show in this div