خیبرپختونخوا میں کرفیو کی کوئی تجویز نہیں، اجمل وزیر

احتیاط نہ کی تو لاک ڈاؤن سخت ہوسکتا ہے، صوبائی وزیر

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرفیو لگانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی خاطر کی، کرونا وائرس کے ساتھ غربت کیخلاف بھی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام نے احتیاط نہ کی تو مجبوراً سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

پشاور میں میڈیا بریفنگ کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر حکومت اور عوام عمل کررہے ہیں، عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، صوبے میں کرفیو نافذ کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی خاطر کی گئی، کرونا وائرس کے ساتھ غربت کے خلاف بھی جنگ لڑ رہے ہیں، اگر عوام ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے اور کرونا کا پھیلاؤ بڑھتا ہے تو مجبوراً سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔

اجمل وزیر نے واضح کیا کہ حکومتی نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ کرونا وائرس ختم ہوگیا، خدارا اس وائرس کو مذاق نہ سمجھا جائے، کرونا وائرس ایک حقیقت ہے، دنیا کے بڑے بڑے ممالک اس سے نبرد آزما ہیں، اس کا واحد حل احتیاط، احتیاط، احتیاط ہے۔

Ajmal Wazir

Tabool ads will show in this div