پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کرونا ٹیسٹ مثبت

کرک بز کو انٹرویو میں تصدیق
May 26, 2020

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اور لیفٹ ہینڈر اوپنر توفیق عمر کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کرک بز کو انٹرویو میں پاکستانی کرکٹر توفیق عمر نے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بہتر محسوس نہیں کررہے تھے اس لئے انہوں نے اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

پاکستانی بیٹسمین نے تمام مداحوں سے ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے،

اوپننگ بلے باز نے 2001ء میں کیریئر کا آغاز کیا اور 66 بین الاقوامی مقابلوں میں 3467 رنز بنائے، جن میں 44 ٹیسٹ اور 22 ایک روزہ مقابلے شامل ہیں، انہوں نے 2014ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف آخری بار ٹیسٹ میچ میں شرکت کی تھی۔

اس سے قبل پاکستان کے سابق کرکٹر ظفر سرفراز بھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں، ان کی عمر 50 سال تھی۔

دیگر بین الاقوامی کرکٹرز میں اسکاٹ لینڈ کے ماجد الحق اور جنوبی افریقا کے سولو این قوینی بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔