
لاہور/ اوکاڑہ : این اے 122 ، این اے 144 کے نتائج مکمل ہوگئے، تاہم پی پی 147 پر ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل تاحال جاری ہے، قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 122 اور 144 پر غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور میں ن لیگی رہنما ایاز صادق جب کہ اوکاڑہ میں آزاد امیدوار نے میدان مارا۔
سماء کی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سب سے پہلے نتیجہ عوام تک پہنچایا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 اور 144 میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہا، تخت لاہور کے فاتح ایاز صادق ٹھہرے، جب کہ اوکاڑہ میں عدالت کے جج نے عوام کا اعتماد جیتا۔
لاہور ہی میں پی پی 147 میں بھی ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ ہوئی جس کے لئے (ن) لیگ کے محسن لطیف اور تحریک انصاف کے شعیب صدیقی کے درمیان بھی کڑا مقابلہ ہے۔ پی پی147لاہور کے 78پولنگ اسٹيشنز کے غير سرکاری اور غير حتمی نتائج کے مطابق تحريک انصاف کےشعيب صديقی22680ووٹ لیکر آگے ہیں، جب کہ ن ليگ کے محسن لطيف20286ووٹوں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ سماء