مظفرگڑھ: سیلفی بناتے ہوئے 3بہنیں دریائے چناب میں ڈوب گئیں

ایک کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 2کی تلاش جاری

مظفرگڑھ میں سیلفی بناتے ہوئے 3 بہنیں دریائے چناب میں ڈوب گئیں جس میں سے ایک بہن کو دریا سے زندہ حالت میں نکال لیا گیا جبکہ 2 بہنوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

علی پور روڈ پر ابراہیم والی پتن کے قریب 3 بہنیں دریا میں ڈوب گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دریائے چناب کے کنارے سیلفی بناتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث پیش آیا، مقامی افراد نے ایک لڑکی کو زندہ حالت میں دریا سے نکال لیا۔

ریسکیو کے مطابق 5 بہنیں اپنے کزن کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے دریائے چناب پر گئی تھیں جہاں سیلفی لیتے ہوئے تین بہنیں ڈوب گئیں۔

MUZAFFARGARH

Tabool ads will show in this div