پی ٹی آئی دوسروں کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کرتی، خواجہ سعد رفیق
لاہور : سعد رفیق کہتے ہیں پی ٹی آئی دوسروں کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کرتی، کسان پیکیج پورے پاکستان کیلئے تھا، عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔
سماء سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ حکومت میں ہونے کا فائدہ ہو، پچھلے 3 دنوں میں ہمارا پلڑا بھاری ہوا ہے، الیکشن ٹریبونل نے لکھا دھاندلی نہیں ہوئی، عمران خان کے کہنے سے دھاندلی نہیں ہوگی، میرے حلقے میں 2 بار عوامی عدالت کا فیصلہ ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے، پی ٹی آئی دوسروں کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کرتی، ایک ہی کھیل بار بار کھیلنے کی ضرورت نہیں، کسان پیکیج پورے پاکستان کیلئے تھا، ن لیگ کی انتخابی مہم حمزہ شہباز کی زیر قیادت تھی۔ سماء