بلاول بھٹوزرداری نے عید سادگی سے منانے کی اپیل کردی

عیدڈاکٹرز، نرسز، ہیروز اور شہداء کے نام کریں، چیئرمین پیپلزپارٹی
May 23, 2020

بلاول بھٹو زرداری نے قوم سے اپیل کی ہے کہ عید الفطر سادگی سے منائی جائے، کرونا وائرس کا سامنا اور طیارہ حادثے کا دکھ ایک ساتھ سہہ رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں قوم سے اپیل کی ہے کہ ایسے وقت میں عید منارہے ہیں جب کرونا پھیلا ہوا ہے، پاکستانی کرونا وباء کا سامنا کرنے کے ساتھ طیارہ حادثے کا دکھ بھی سہہ رہے ہیں، موجودہ حالات میں عید سادگی کے ساتھ منائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ عید ڈاکٹرز، نرسز، ہیروز اور اپنے شہداء کے نام کریں، طبی عملہ اپنی اور اپنے خاندان کی زندگیاں خطرے میں ڈال کر کرونا وائرس کیخلاف خدمات انجام دے رہا ہے، جتنا ممکن ہوسکے عید کے دن اپنے گھر پر گزاریں۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ نماز عید حکومتی ایس او پیز کے تحت ادا کریں، آپ اپنا تحفظ چاہتے ہیں تو نماز عید بھی گھر پر ادا کریں، انہوں نے اپیل کی کہ شہری عید ملن بھی فون، واٹس ایپ اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے کریں۔

eid ul fitr

bilawal bhutto zardari

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div