پی ٹی آئی نیٹو سپلائی بند کرنا چاہتی ہے تو ایگزیکٹو آرڈر جاری کرے، امیر مقام

اسٹاف رپورٹ


پشاور : وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف اپنی حکومت خود ہی گرائے گی، صوبے میں گورنر راج کا امکان نہیں۔


پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ تحریک انصاف نے نیٹو سپلائی بند کرنی ہے، تو ایگزیکٹو آرڈر جاری کرے، ٹوپی ڈرامے کی ضرورت نہیں۔


انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو بیٹ پر مہر لگانے کی سزا دی جا رہی ہے، تحریک انصاف ن لیگ کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں چھوڑ دے۔


امیر مقام نے یہ انکشاف بھی کیا کہ طالبان سے دوبارہ رابطہ ہوا ہے، وہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔ سماء

آئی

پی

sargodha

جاری

defeat

ٹی

woes

engine

sharma

quota

Tabool ads will show in this div