عيدپرمبارک بادضرورديں،کسی سےگلےنہ مليں،ظفرمرزا

ماسک پہننے کولازمی قرار دے ديا
May 22, 2020

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت نے ماسک پہننے کولازمی قرار دے ديا ہے،عيد پر مبارک باد ضرور ديں،کسی سے گلے نہ مليں۔ ظفرمرزا نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جن کے روزگار متاثر ہوئے، ان کی مدد کی جائے گی۔

اسلام آباد میں جمعہ کو معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بريفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کرونا کی وجہ سے 24گھنٹے ميں50اموات ہوئيں اور 2ہزارسےزائد کيسز سامنے آئے۔ ظفرمرزا نے کہا کہ ايک دن ميں نئے کيسز اوراموات کی يہ سب سےزيادہ تعدادہے،صورتحال تشويشناک ہے،احتياط کرنا ہوگی۔

نماز جمعہ سے متعلق ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عوام جمعتہ الوداع پر حفاظتی تدابير اختيار کريں،نماز کے اجتماعات ميں جانےسےاحتياط کريں،50سال سےزيادہ عمر کےلوگ مساجد نہ جائيں۔

بازاروں سے متعلق ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ بازار اس لئے کھولے تاکہ شہری عيد کي شاپنگ کرسکيں،ٹرانسپورٹ اس لئے کھولی تا کہ شہری اپنے پياروں تک جاسکيں۔ انھوں نے کہا کہ لوگ بازاروں ميں جھمگٹوں کی شکل ميں نظر آئے،اگر يہی صورتحال رہی تو معاملہ سنگين ہوسکتا ہے۔

ظفرمرزا نے دہرایا کہ سماجی ميل جول ميں کمی اور فاصلہ رکھ کرکرونا سےبچاجاسکتاہے، گزارش ہے کہ خدارا سوشل ڈسٹنسنگ کا خيال رکھيں۔

 انھوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ شہری نہ ماسک پہن رہے ہيں نہ کسی قسم کی احتياط کررہے ہيں۔ انھوں نے واضح کہا کہ شہری کسی بھی پُرہجوم جگہ پر بغير ماسک کے نہيں جائينگے،حکومت نےشہريوں کيلئے ماسک پہننے کولازمی قرار دے ديا ہے،ماسک پہننا آپشن نہيں ہے۔

ZAFAR MIRZA

Tabool ads will show in this div